موروثی و بے منشور سیاست کو ختم کیے بغیر ملک میں حقیقی تبدیلی ممکن نہیں : محمد رفیق نجم

مورخہ: 06 مارچ 2013ء

تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا ہے کہ معاشرے کے 2 فی صد طبقے، کروڑوں کے اخراجات، وننگ ہارسز، کرپشن، غنڈہ گردی موروثی سیاست اور بے منشور سیاست کے روڑوں پر کھڑے نظام کو زمین بوس کئے بغیر ملک میں حقیقی جمہوریت کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ عوام کو ایسے نظام کی اینٹوں سے جمہوریت کی عمارت تعمیر کرنا ہو گی جو عوامی امنگوں کی مٹی سے بنی ہوں۔ حکومت کی پانچ سالہ  کارکردگی مایوس کن ہے۔ جس نظام کو بچانے کیلئے مقتدر طبقہ ایک ہے حقیقت میں وہی ملک و قوم کا اصل دشمن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد کے پی پی حلقہ جات کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری، صدر PAT رانا طاہر سلیم، جنرل سیکرٹری میاں عبدالقادر، میاں کاشف محمود، حاجی امین القادری، میا ں امجد قادری، علامہ عزیز الحسن، صدر یوتھ چوہدری بدر رمیض، عرفان اسلم، ضلعی سیکرٹری اطلاعا ت غلام محمد قادری بھی موجود تھے۔

انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ عوام  کو چار چار دفعہ بے وقوف بنانے والے استحصالی نظام کو بچانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ موجودہ انتخابی نظام اور مقتدر طبقہ ایک دوسرے کی وجہ سے بچے ہوئے ہیں۔ سیاست کو کھیل کا میدان سمجھنے والے موجودہ نظام کے تحت خود بھی مایوس ہوں گے اور قوم کو بھی مایوس کریں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کی بیداری شعور مہم نظام کی تبدیلی کیلئے موثر بنیاد بنا رہی ہے اور آنے والے وقت میں ملک میں حقیقی تبدیلی کا باعث ہو گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top