پاکستان: منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے چودھری محمد استخار کو سند حسن کارکردگی دی گئی

مورخہ: 05 مارچ 2013ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے انتہائی متحرک کارکن چودھری محمد استخار کو مشن کے لئے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں مورخہ 05 مارچ 2013 بروز منگل کو مرکزی سیکرٹریٹ پر سند حسن کارکردگی دی گئی۔

چودھری محمد استخار جو ان دنوں پاکستان چھٹی پر آئے ہوئے ہیں نے اپنے فیملی ممبران کے ساتھ مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ اس دوران انہیں مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات اور دفاتر کا وزٹ کرانے کے بعد گوشہ درود کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری(ساؤتھ کوریا) کی سفارش پر انہیں ساؤتھ کوریا میں مشن کے فروغ کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دینے پر سند حسن کارکردگی دی گئی۔ سند دینے کی تقریب میں محمد جمیل چودھری ( امیر منہاج ایشیئن کونسل)، محمد سلیم قادری ( نائب صدر منہاج ایشیئن کونسل) اور جی ایم ملک ناظم امور خارجہ بھی موجود تھے۔

رپورٹ: محمدوسیم افضل

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top