17 مارچ کو راولپنڈی لیاقت باغ میں ہونے والا جلسہ نظام کی تبدیلی میں ایک نئی صبح روشن کرے گا: غلام علی خان

مورخہ: 09 مارچ 2013ء

جھوٹ مکر اور فریب کی سیاست کا سورج اب غروب ہوکر رہے گا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کی صورت میں قوم کو مسیحا مل چکاہے: مقصود عباسی

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان کی دعوت پر عباسی برادی بنگش کالونی کے رہنما مقصود عباسی اپنے ساتھیوں اور برادری سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت اختیارکرلی۔ اس موقع پر عوامی تحریک راولپنڈی کے نائب صدر ملک طاہر جاوید، میاں بابر حسین، پی پی 11 کے آرگنائزر محمد نذیر ہزاروی، حافظ عبدالرؤف اور یوتھ ونگ کے شعیب زمان بھی موجودتھے۔

مقصود عباسی نے شمولیت کا اعلان کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت ہے کہ سچائی اور حقیقت کاساتھ دیاجائے۔ جھوٹ مکر اور فریب کی سیاست کاسورج اب غروب ہوکررہے گا، ڈاکٹر طاہرالقادری کی صورت میں قوم کو مسیحا مل چکا ہے، پاکستانی قوم اس موقعے کو ضائع نہ کرے اور نظام کی حقیقی تبدیلی کے لیئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر آنے والے انقلاب میں اپنا کردار ادا کرے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top