راولپنڈی: پاکستان عوامی تحریک کا اجلاس

مورخہ: 14 مارچ 2013ء

پاکستام عوامی تحریک راولپنڈی کے زیراہتمام 17 مارچ کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ان تیاریوں اور پنڈال کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی اجلاس ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پنڈال کی طرف آنے والے راستوں، سیکورٹی اور سٹیج کے حوالے سے پولیس اور عوامی تحریک کی انتظامیہ کی جانب سے طے شدہ روٹ پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد محمود بھٹی، سیکرٹری پنڈال ساجد محمود راجپوت، سیکرٹری میڈیا سہیل عباسی، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی راجہ سعید، نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی حافظ محمد اشتیاق اور دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پنڈال کے اندر یوتھ کے سیکنڑوں نوجوان سیکورٹی پر معمور ہوں گے، جبکہ آنے جانے والے راستوں پر چیکنگ کا سخت انتظام ہو گا اور وہاں سول انتظامیہ بھی مدد کرے گی۔ پنڈال کے باہر سکرین اور دریوں کا انتظام کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top