گجرات: ایم ایس ایم کا محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد

مورخہ: 18 مارچ 2013ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف گجرات کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں محفل میں مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ایم ایس ایم کے صدر شکیل وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایمان کی بنیاد ہے۔ عصر حاضر میں امت مسلمہ کے زوال کا سبب عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دوری ہے۔ لہذا امت مسلمہ حب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنا کر اپنا کھویا ہوا وقار بحال کر سکتی ہے۔

محفل کے اختتام پر جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top