لاہور: تحریک منہاج القرآن کا معلمین عرفان القرآن کے لیے ریفریشر کورس

مورخہ: 18 مارچ 2013ء

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منہاج ٹریننگ اکیڈمی بغداد ٹاون لاہور میں سہ روزہ ریفریشر کورس برائے معلمین عرفان القرآن کورس منعقد کیاگیا۔ جس کا آغاز 8 مارچ بعد از جمعۃ المبارک کیا گیا۔ تفصیل کچھ یوں ہے۔

پہلا روز

08 مارچ ریفریشر کورس کا پہلا دن تھا۔ 03 بجے رجسٹریشن شروع کی گئی۔ بعد از نماز عصر ابتدائی ملاقات فیلڈ سے آنے والے معلمین کے ساتھ کی گئی اور معلمین کی کارکردگی رپورٹ (عرفان القرآن کورسز اور آئیں دین سیکھیں کورسز) لی گئی۔ تمام معلمین نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ مرکزی ناظم کورسز محمد شریف کمالوی کو پیش کی۔

وقفہ کے بعد مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے عملی مشق کروائی جس میں قرآن کی تفاسیر کو زیر بحث لایا گیا اور مختصر وقت میں آیات سے استنباط و استخراج کرنے کے طریقے بتائے گئے۔

دوسرا روز

09 مارچ کو شیڈول کے مطابق نماز ظہر تک تجوید و قرات، ترجمہ اور گرائمر کا منتخب نصاب پڑھایاگیا۔ بعد ازاں پروفیسر محمد افضل کانجو نے "تبلیغ قرآن میں معلمین کا کردار" کے موضوع پر مدلل لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پڑھنے والوں کے والدین کو روز محشر شاہی تاج پہنایا جائے گا۔ والدین کو یہ اجر اللہ تعالی کی طرف سے عطا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی وجہ سے علم زندہ ہے اور علم کی وجہ سے عالم موجود ہے۔

لیکچر کے بعد تمام معلمین کا اجلاس برائے مشاورت طلب کیا گیا جس کی صدارت ڈائریکٹر منہاج ٹریننگ اکیڈمی علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالو ی نے کی۔ تمام معلمین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جاری کورسز کو بہتر کیا جائے گا اور فیلڈ میں درپیش مشکلات کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔

08 بجے رات حافظ محمد عبد الماجد نےآئیں دین سیکھیں کورس کے متعلق نئے قواعد اور جدید طریقہ تدریس پر لیکچر دیا۔

محمد شریف کمالوی نے تمام کورسز میں بہتری کے حوالے سے معلمین کو لیکچر دیا۔

 آخر پر حافظ سعید رضا بغدادی نے تجوید و قرات پڑھانےمیں طریقہ تدریس پر لیکچر دیا۔

تیسرا روز

10 مارچ کو علامہ منہاج الدین نے آئیں حدیث سیکھیں کورس کے لائحہ عمل اور مکمل تعارف پر لیکچر دیا۔ بعد ازاں تمام معلمین کو آئندہ کورسز کے اہداف دیے گئے۔

نائب امیر تحریک علامہ صادق قریشی نے "سب سے طاقتور انقلاب علمی انقلاب" کے موضوع پر مدلل لیکچر دیا۔

بعد ازاں قرات رواۃ اور اصطلاحات احادیث کے موضوع پر پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی نے لیکچر دیا جس سے معلمین نے کافی استفادہ کیا۔

کورس کا اختتام مرکزی امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی کے دعائیہ کلمات پر کیاگیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top