انجمن طلبا اسلام کے سابق مرکزی نائب صدر پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہو گئے

مورخہ: 20 مارچ 2013ء

عوامی تحریک وہ واحد جماعت ہے جس نے حقیقی تبدیلی کی بات کی ہے۔ فضل احمد صائم
عمر ریاض عباسی اور دیگر کی فضل احمد صائم کو مبارک باد

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق نائب صدر انجمن طلباء اسلام فضل احمد صائم نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی سے اسلام آباد میڈیا سیل میں ملاقات کی۔ اس موقع پر فضل احمد صائم نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک وہ واحد جماعت ہے جس نے حقیقی تبدیلی کی بات کی اور اس کے لیے عملی جدوجہد کر رہی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس قوم کو آئین کا شعور دیا ور پوری قوم کو ایک مثبت تبدیلی کے لیے کھڑا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ طرز انتخابات کرپشن کی پیداوار ہیں جن سے کسی مثبت تبدیلی کی امید نہیں کی جا سکتی ہے۔ ہم نے اسی لیے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ایجنڈے کو دیکھتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ کرپٹ نظام کی حقیقی تبدیلی کے لیے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دیں۔ اس موقع پر خان موسی خان خٹک اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، جبکہ تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ، سید گفتار حسین شاہ، غلام علی خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top