پاکستان عوامی تحریک 17مارچ کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں آج دن 3 بجے موٹرسائیکل ریلی نکالے گی

مورخہ: 14 مارچ 2013ء

ہزاروں لوگ سیکڑوں موٹرسائیکل اور گاڑیوں سمیت شرکت کریں گے

17 مارچ کے جلسے کی دعوتی مہم کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام آج دن 3 بجے جی الیون مرکز سے پریس کلب تک موٹرسائیکل ریلی کا اہتمام کیاگیا ہے، جس میں بڑی تعداد میں موٹرسائیکل اور گاڑیاں شامل ہوں گی۔ جس کی قیادت عوامی تحریک اسلام آبادکے صدر شاہد شنواری، جنرل سیکرٹری غضنفرکھوکھر، آرگنائزر انصار ملک، تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے صدر ابرار رضا ایڈوکیٹ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر سعید خان نیازی ،قاسم مرزا اور دیگر کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 17 مارچ کے جلسے میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے بڑی تعداد میں عوام شرکت کریں گے جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top