تحریک منہاج القرآن کا 24 مارچ کو ہونے والے عالمی ورکرز کنونشن فیصل آباد کے 12 صوبائی حلقوں میں دکھایا جائے گا۔

مورخہ: 21 مارچ 2013ء

فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کے بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 24 مارچ بروز اتوار صبح گیارہ بجے عالمی ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ جو فیصل آباد کے 12 صوبائی حلقہ جات میں منہاج ٹی وی کے ذریعے براہ راست دیکھا جائے گا۔ ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری کے مطابق جن صوبائی حلقوں میں اجتماعات منعقد ہوں گے، ان میں P-61 ڈجکوٹ، PP-62 ضلعی آفس، PP-63 66 ج۔ ب دھاندرہ، PP-64 58 ج۔ ب لہلاں)، PP-65 سات چک غوثیہ ٹاؤن، PP-66 طارق آباد، PP-67 ملک پور، PP-68 محمد آباد، PP-69 پاکستان فاؤنڈیشن سکول سیدآباد، PP-70 سمن آباد، PP-71 اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی، PP-72 دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ A شامل ہیں۔ تمام صوبائی حلقوں میں خطابات سننے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ کنونشن میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری حقیقی تبدیلی کا راستہ اور اگلے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top