گجرات: تحریکِ منہاج القران گجرات کے رہنما سمیع اللہ وڑائچ کی ایم ایس ایم یونیورسٹی آف گجرات کے عہدیداران سے ملاقات

مورخہ: 15 مارچ 2013ء

تحریکِ منہاج القران گجرات کے رہنما سمیع اللہ وڑائچ نے یونیورسٹی آف گجرات کا دورہ کیا اور مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ یونیورسٹی آف گجرات کے عہدادران سے ملاقات کی۔ شکیل وڑائچ صدر مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ یونیورسٹی آف گجرات نے کارکردگی رپورٹ پیش کی جس پر سمیع اللہ وڑائچ نے مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ یونیورسٹی آف گجرات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کو مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر سمیع اللہ وڑائچ نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل پاکستان کے طالب علم ہیں۔ کسی بھی قوم کی کامیابی اور ترقی کا راز اس کی نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت اور ارتقاء میں پوشیدہ ہوتا ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قائم کردہ طلباء کی وہ تنظیم ہے جس کے پلیٹ فارم سے طلباء کو محبت و عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے اسوہءِ مبارکہ پر چلنے کی تعلیم و تربیت دی جاتی ہے۔ اختتام پر ملکی سلامتی اور طلباء کے مستقبل کے لیے دعا کی گئی۔

رپورٹ: ابرار مرضا، فیصل شہزاد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top