پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما سردار منصورخان کے بہنوئی کی وفات پر عوامی تحریک کا اظہار تعزیت

مورخہ: 20 مارچ 2013ء

عمرریاض عباسی، غلام مصطفی نورانی، ابراررضاایدووکیٹ، غلام علی خان، زاہدشنواری، اشتیاق میر اور دیگر کی اجتماعی دعائے مغفرت

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان کے بہنوئی گزشتہ روز وفات پاگئے، ان کاجنازہ ان کے آبائی گاوں کلہ ٹالین پلندری آزادکشمیر میں ادا کیاگیا اور بعدازاں آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیاگیا۔

گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد میڈیا سیل میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نے کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے آرگنازئر غلام مصطفی نورانی، تحریک منہاج القرآن اسلام آباد این اے 48 کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ، سید بشیر حسین شاہ، غلام علی خان، اشتیاق میر ایڈووکیٹ، شاہد شنواری اور دیگر بھی موجودتھے۔

اس موقع پر اجتماعی دعائے مغفرت کی گئی۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام اور قبر میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت سے نوازے، اور لواحقین کو خصوصاً سردار منصورخان، ان کی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ کو صبر کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top