لاہور: بہائی فیتھ اور پارسی مذہب کے یوم عید کے موقع پر انٹرفیتھ ریلیشنز کی طرف سے مبارکباد

مورخہ: 21 مارچ 2013ء

21 مارچ کو بہائی فیتھ اور پارسی مذہب کے پیروکار بطور عید مناتےہیں۔ اس سلسلہ میں پاکستان میں ہزاروں کی تعداد میں بہائی فیتھ اور پارسی مذہب کے پیروکاروں نے اپنی عبادت گاہ بہائی سنٹر لاہور میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں پاکستان کے تمام مذاہب کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا۔

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے وفد کے ہمراہ شرکت کی اور اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان میں بسنے والے تمام پارسیوں اور بہائیوں کو ان کی عید نوروز کے تہوار کے موقع پر ڈائیریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top