سیالکوٹ: تحریک منہاج القرآن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس

مورخہ: 27 مارچ 2013ء

سیالکوٹ 27 مارچ تحریک منہا ج القرآن سیالکوٹ کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ہواجس کی صدارت صدر تحریک منہا ج القرآن سیالکوٹ راشد محمود باجوہ نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلا وت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ احتشام محمود ملک نے حاصل کی اس کے بعد نعت رسول مقبول کی سعادت محمد عرفان الحق نے حاصل کی۔اجلاس Vote For None سلسلہ کے دھرنوں کے لیے انتظامی پالیسی پر بحث کی گئی اور ضلع بھر میں الیکشن کے دن دھرنا اور ریلی کے راستوں اور دیگر تفصیلات کو فائنل کیا گیا۔ اجلاس میں عہدیداران نے کہا کہ گیارہ مئی کو ہونے والے الیکشن کے دن دھرنا دے کر، کرپٹ سسٹم کے خلاف اپنی پر امن آوازکوبلند کرنا ہے۔

عہدیداران نے کہا کہ دھرنا سے مقصود لوگوں تک یہ پیغام پہنچانا ہے کہ وہ ضلع بھر میں پورے پاکستان کو اس کرپٹ اور بوسیدہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

انہوں نے کہا ہمارا مقصد ملک میں پہلے نظام کی تبدیلی اور پھر اس کے بعد آئین کے مطابق الیکشن کروا کر اس ملک میں اہل اور ایماندار لوگوں کو اسمبلیوں میں پہنچا ناہے جس سے اس ملک کے 65 سالوں سے جاری مسائل سے نجات حاصل کر کے ایک خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھنےکا شعور بیدار کرنا ہے۔ اجلاس کے آخر میں معروف شحصیت علامہ پروفیسر شمیم سرور قادری نےمشن کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top