نوشہرہ: وادیءِ سون میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی

مورخہ: 27 مارچ 2013ء

نوشہرہ: 27 مارچ دوپہر 12 بجے پرانا لاری اڈہ نوشہرہ سے شروع ہوئی جس میں کسان، مزدور، دوکاندار اور تاجر شامل تھے۔ ریلی کی قیادت ملک اختر اسلام، ملک غلام محمد اعوان، محمود راجپوت اور نذیر پرنس کر رہے تھے۔ تکبیر چوک نوشہرہ میں ملک اختر اسلام، ملک غلام محمد اعوان، محمود راجپوت اور نذیر پرنس نے خطابات کیے۔ واضح رہے کہ اس وقت تک نوشہرہ میں پورے دن رات میں صرف چار گھنٹے بجلی آتی ہے اور شیڈول سے9 گھنٹے زیادہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور اس وقت امتحانات دینے والے طلباء سخت پریشانی میں ھیں۔ اس شاندار لوڈشیڈنگ پر اعلی کارکردگی کی وجہ سے محکمہ ءِ واپڈا نےایس ڈی او نوشہرہ کو ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا ہے۔ نوشہرہ کے محلہ جڑوال کی بجلی پچھلے پانچ روز سے بند ہے۔ احتجاجی ریلی مین بازار نوشہرہ سے اور تکبیر چوک سے ہوتی ہوئی واپڈا کمپلینٹ آفس نوشہرہ پہنچی جہاں پہ شرکاء نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top