کاروائی اجلاس برائے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ COSIS منہاج یونیورسٹی، لاہور

مورخہ: 28 مارچ 2013ء

سپورٹس باڈی کے ممبران کا اجلاس 25 مارچ 2013 ء کو محمد اقبال مرتضی حیدر ڈائریکٹر سپورٹس COSIS منہاج یونیورسٹی لاہور کی زیرِ صدارت سپورٹس آفس میں منعقد ہوا جس میں درج ذیل ممبران نے شرکت کی:

  • محمد اقبال مرتضی حیدر(ڈائریکٹر سپورٹس COSIS)
  • منیر حسین(اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس COSIS)
  • محمد عرفان محمو(صدر منہاج سپورٹس)
  • محمد مدثر گجر(سیکرٹری جنرل منہاج سپورٹس)
  • محمد قمر(پریس سیکرٹری)
  • غلام مجتبی(جوائنٹ سیکرٹری)

اجلاس میں COSIS میں سپورٹس کے بامقصد فروغ اور طلبہ کو سپورٹس کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کی توثیق کی گئی۔

  • سپورٹس پالیسی COSIS منہاج یونیورسٹی لاہور۔
  • ان ڈور آوٹ ڈور سپورٹس ماڈل پلان COSIS منہاج یونیورسٹی لاہور

جب کہ سالانہ سپورٹس فیسٹول کے لیے مکمل شیڈول تیار کیا گیا اور اس میں اس کے تمام اخراجات اور بنیادی ان ڈور، آوٹ ڈور کھیلوں کے پول اور نیٹ سٹینڈ وغیرہ کو ہنگامی طور پر بنوانے کا عزم کیا گیا اس سلسلے میں منیر حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس COSIS، محمد عرفان محمود صدر منہاج سپورٹس، محترم محمد اقبال مرتضی حیدر کی ہدایات کی روشنی میں آوٹ ڈور اور کھیلوں کے پولز اور نیٹ سٹینڈ بنوانے کے لیے تمام ورکنگ کریں گے۔ جب کہ باقی سپورٹس باڈی کے ممبران ان کی معاونت کریں گے۔

منیر حسین
اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس COSIS

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top