تحصیل جہلم، منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تنظیمِ نو

مورخہ: 28 مارچ 2013ء

28 مارچ 2013ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل جہلم کی تنظیم نو کی تقریب تحریک منہاج القرآن کے تحصیلی دفتر جادہ میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم پروفیسر خرم منہاس نے کی جبکہ اس موقع پر ضلعی کوآرڈینیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم زین العابدین بھی موجود تھے۔ بعد ازاں اجلاس میں تمام عہدیداران کے ساتھ 07 اپریل کو جہلم میں ہونے والی کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف ریلی کے حوالے سے پلاننگ کی گئی۔ جس میں تمام عہدیداران نے اس ریلی اور 11 مئی کے دھرنے میں بھرپور شرکت کی یقین دھانی کروائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ قائدِ تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جب بھی پکارا، منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل جہلم لبیک کہتے ہوئے سربکف پہنچے گی۔

نئے عہدیداران کی فہرست درج ذیل ہے:

  1. صدر : محسن لقمان
  2. جنرل سیکرٹری : عبدالصمد
  3. سیکرٹری دعوت : مسعود مظفر
  4. سیکرٹری انفارمیشن : نعمان یوسف
  5. سیکرٹری فنانس : نوید بن ارشد
  6. سیکرٹری ممبرشپ : حبیب الرحمٰن

اجلاس کے اختتام پر تحریک کی سر بلندی اور قائدِتحریک کی صحت اور درازی عمر کی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top