یہاں جمہوریت صرف چند خاندانوں کی جاگیر کا نام ہے: شیخ زاہد فیاض

جمہوریت کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔
ملک بھر میں پر امن دھرنے دے کر اس کرپٹ نظام کا جنازہ نکال دیں گے: شیخ زاہد فیاض

گوجرخان: 11 مئی کو ملک بھر میں پرامن دھرنے دے کر اس کرپٹ نظام کا جنازہ نکال دیں گے۔ ہم نے پرامن لانگ مارچ کے ذریعے بھی پوری دُنیا کو پیغام دیا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اسی طرح دھرنے بھی پرامن ہوں گے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوام میں اچھے اور برے کی تمیز کیلئے شعور بیدار کر دیاہے۔ ان خیالات کااظہار تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ڈاکٹر محمد واجد، حافظ محمد عرفان اور عبدالستار نیازی نے گزشتہ روز منہاج القرآن حلقہ PP-3 اور PP-4 کے مشترکہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ 23 دسمبر سے لے کرآج تک ہمارے مؤقف میں ذرہ بھر بھی تبدیلی نہیں آئی، الیکشن کمیشن نے سیاسی دباؤ پر بیلٹ پیپر پر دیئے گئے خالی خانے کے فیصلے کو بھی واپس لے لیا ہے، جمہوریت کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں، یہاں جمہوریت صرف چند خاندانوں کی جاگیر کا نام ہے، تقریب میں منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران نے بھی بھرپور شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top