اسلام آباد: فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تنظیم سازی

صدر رضوان نذیر، نائب صدر عرفان علی، جنرل سیکرٹری زرفشان علی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہ فہد، اسرار قادری سیکرٹری اطلاعات منتخب
قوم کو ظلم کے نظام سے چھٹکارے کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیغام کو نوجوانوں تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کی تنظیم سازی کردی گئی جس کے مطابق صدر رضوان نذیر، نائب صدر عرفان علی، جنرل سیکرٹری زرفشان علی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہ فہد، سیکرٹری اطلاعات اسرارقادری، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات بابر الحق، سیکرٹری فنانس محمداحسان اورسیکرٹری سپورٹس علی حسن منتخب ہوئے۔

گزشتہ روز مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کااجلاس فیڈرل اردو یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس کی صدارت صدر ایم ایس ایم اسلام آباد سعید خان نیازی نے کی اور مہمانان خصوصی میں، مرکزی نائب صدر عرفان یوسف اور مرکزی ممبر کیبینٹ محمدقاسم مرزا تھے۔

اس موقع پر نومنتخب صدر رضوان نزیر نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کے لئے نجات دہندہ کے طور پر سامنے آئے ہیں، نوجوان نسل اور خصوصا طلبہ کو چاہئے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے وژن کے مطابق اپنا کردار ادا کریں اور قوم کو ظلم کے نظام سے چھٹکارے کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیغام کو نوجوانوں تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور وقت آ گیا ہے کہ ہیں آگے بڑھ کر اس کرپٹ نظام کے بال و پر کاٹنے ہوں گے جس کے لئے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان کسی قسم کی قربانی سے بھی گریزنہیں کریں گے،

اس موقع پر عرفان یوسف اور قاسم مرزا نے نو منتخب عہدیداران کو خوش آمدید کہا اور اپنی جانب سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی اور آخر میں نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top