چشتیاں: منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ ٹاؤن بی کے زیراہتمام سلسلہ وار ماہانہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد

چشتیاں: منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی (لاہور) کے زیر اہتمام سلسلہ وار ماہانہ میڈیکل کیمپس کے سلسلہ کے17 ویں کیمپ کا انعقاد 6 اپریل 2013 بروز اتوار ہوا۔

اس کیمپ میں 557 مریضوں کو مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔ کیمپس میں درج ذیل شعبہ جات قائم کئے گئے، آئی کیئر کیمپ (نظرکا معائنہ، ادویات، گلاسز کی مفت فراہمی کے لئے) ، شوگر کیمپ (شوگر ٹیسٹ، شوگر کنٹرول ادویات)، وبائی امراض کا معالج کیمپ۔

بورڈ آف ڈاکٹرز نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پاکستان کی حکومت اور ادارے اپنے فرائض سے غافل ہیں وہاں تحریک منہاج القرآن لاہور کے ایک ٹاؤن کے ایک ونگ کی غریب عوام کو صحت کی فراہمی کے لئے جدوجہد نہ صرف حیران کن بلکہ قابل ستائش بھی ہے۔

بورڈ آف ڈاکٹرز میں درج ذیل احباب شامل تھے ڈاکٹر شجاعت رانا، ڈاکٹر اقبال شیرازی، زاہد بشیر، محمد طاہر قادری۔

مقامی انتظامیہ نے منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی کی طرف سے بھیجی جانے والی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے یہ عزم کیا کہ انشاء اللہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے قیادت میں آنے والا انقلاب ہی قومی افکار اور حقوق کی نگہبانی کرے گا۔

رپورٹ: طیب خاں رند، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ ٹاؤن بی لاہور

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top