ناروے: منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے زیراہتمام میلاد النبی (ص) کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے زیر اہتمام مورخہ 02 فروری 2013ء کو عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری خالد محمود نے حاصل کی، پاکستان سے آئے مشہور نعت خواں وحید بٹ نوری نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کی۔ میلاد رضا قادری نے اپنے مخصوص انداز میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے ڈائریکٹر علامہ احمد رضا نے خصوصی خطاب کیا جس میں انہوں نے عظمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اخلاق حسنہ پر گفتگو کی۔

منہاج القرآن ناروے کے صدر اعجازا حمد وڑائچ نے تمام علماء کرام اور شرکاء کانفرنس کا شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس کی خاص بات علامہ صاحب کے خطاب کا نوشک زبان میں ترجمہ کیا گیا جو منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانو ں نے کیا۔ نقابت کے فرائض علامہ حافظ صداقت علی قادری نے سرانجام دیئے۔ کانفرنس کا اختتام دعائے خیرسے ہوا اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: واصف مجید

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top