یونان: منہاج القرآن مرکز ریندی میں عظیم الشان محفل نعت

مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی (یونان) میں منہاج نعت کونسل اور منہاج یوتھ لیگ کے تعاون سے مورخہ 06 اپریل 2013 کو ایک عظیم الشان محفل نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں یونان کے عظیم ثنا خوان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھر پور شرکت کی اور دور و نزدیک علاقو ں سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے جمع ہو کر اس روحا نی محفل کو چار چاند لگا دیئے۔

محفل میں صدر منہاج القرآن رانا محمد وقار خان، ناظم غلام مرتضیٰ قادری، صدر مجلس شوریٰ میر عارف بٹ، ناظم مالیا ت خرم ارسلان چیمہ، نا ظم لائبریری حاجی جاوید اقبال، مسجد کمیٹی محمد اقبال، نا ظم نشرو اشاعت مرزا محمد امجد جان، صدر یوتھ لیگ عادل شہزاد، شامیر امجد۔ محمد آصف چک وساوا، شاہد بٹ، جہانگیر مغل اور حاجی محمد الیاس نے خصوصی شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلا وت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ نواز احمد ہزاروی (خطیب مرکز منہاج القرآن ریندی)نے حاصل کی نقابت کے فرائض قیصر فاروق نے بخوبی ادا کئے ثنا خوان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے خصوصی انداز سے محفل میں موجود لوگو ں کے دل موہ لئے جس پرموجود لوگوں نے بھی ہر ایک نعت خواں کو دل کھول کر داد دی اور بار بار مر کز نعروں سے گونجتا رہا ثنا خوانوں میں شکیل احمد قادری، فیاض گوہر، ناصر اکبر، عکاشہ امجد، مظہر اقبال، شہزاد حسین قادری آف مینیدی، محمد افضال مارا تھونا، باقر چغتائی اور سجاد حسین قادری شامل تھے۔ آخر میں صدر منھا ج القرآن رانا محمد وقار خان کی طرف سے منہاج نعت کونسل اور منہاج یو تھ لیگ کو ایک کامیاب محفل کے انعقاد پر مبارک باد دی گئی۔ درود و سلام و دعا کے بعد حاضرین میں منہاج نعت کونسل اور منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: مرز ا امجد جان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top