پاکستان: علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کی مرکزی سیکرٹریٹ آمد

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ ویورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمدا قبال اعظم نے مورخہ 08 اپریل 2013ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا اور نظامت امورخارجہ کے ساتھ میٹنگ کی۔

نظامت امورخارجہ کے ساتھ میٹنگ میں ڈائریکٹر جی ایم ملک، سجاد العزیز قادری ، ندیم احمد اعوان، حافظ عمیر وقاص۔ محمد وسیم افضل اور عظمت علی قادری شریک تھے۔ علامہ حافظ اقبال اعظم نظامت امور خارجہ سے قبل آغوش میں بچوں کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد پہنچے۔ انہوں نے یورپ اور برطانیہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے جاری سرگرمیوں کے حوالہ سے بریفنگ دی اور رپورٹ پیش کی۔ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے نظامت امور خارجہ کی طرف سے ہر ممکنہ تعاون اور سٹاف کی طرف سے بروقت جواب دینے پر شکریہ ادا کیا۔

ناظم امورخارجہ جی ایم ملک نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی امورخارجہ کے ساتھ ورکنگ کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف امور پر ڈسکشن کی اور مستقبل کے لائحہ عمل اور ورکنگ پر روشنی ڈالی۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top