فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کا نظام بدلو سیمینار

تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک صوبائی حلقہ 64 کے زیراہتمام 12 اپریل 2013 بروز جمعتہ المبارک کو چک 68 ج۔ب لہلاں فیصل آباد میں نظام بدلو سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صاحبزادہ پیر عبد الرسول نے کی۔ علاوہ ازیں ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم، ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک رانا طاہر سلیم، جنرل سیکرٹری میاں عبدالقادر، ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری، امیر علماء کونسل علامہ عزیز الحسن اعوان، ناظمہ ویمن لیگ فرحت دلبر قادری، نرگس غلام رسول، ملک سرفراز قادری، دلبر حسین قادری، چوہدری اقبال احمد، تنویر حسین رندھاوا، عبدالمالک گل، قاری فیض الرسول، حسن رضا جویہ، نذیر حسین ڈھلوں اور قاضی عبدالرؤف بھی موجود تھے۔

سیمینار میں صوبائی حلقہ سے تمام فورمز کے یونین کونسلز تک کے عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ضلعی قائدین کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کیاگیا۔

 

ضلعی ناظم انجینئر محمد رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی انقلاب دجالی اور کرپٹ نظام کا حصہ بننے سے نہیں بلکہ اس سے ٹکرانے سے آئے گا۔ گیارہ مئی کو فیصل آباد میں ہزاروں لوگ اس فرسودہ اور ظالمانہ نظام کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے تحت پرامن دھرنے میں شریک ہو کر حقیقی تبدیلی کی جدوجہد میں شامل ہونگے۔

صدر پاکستان عوامی تحریک رانا طاہر سلیم نے کہا کہ موجودہ کرپٹ نظام کے تحت ووٹ ڈالنا جرم ہے۔ اس جرم میں شامل ہونے کی بجائے عوام کو شعور و آگہی کی چھتری تلے پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں شریک ہو کر پوری دنیا کو جمہوری شعور کا ثبوت دینا ہوگا۔

 آخر میں 23 دسمبر عوامی استقبال، 14 جنوری لانگ مارچ و فیصل آباد کے عوامی جلسے کو کامیاب بنانے پر کارکنان و عہدیداران میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ صوبائی حلقہ 64 کے صدر تنویر حسین رندھاوا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازئ عمر کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top