فیصل آباد : پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کا نظام بدلو سیمینار 18 اپریل کو ہو گا

پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن  کے زیراہتمام "کرپٹ نظام سے لڑنا ہوگا 11 مئی کو دھرنا ہوگا" کے سلسلہ میں نظام بدلو سیمینار آج شام مورخہ 18 اپریل کو 7 بجے صوبائی حلقہ 68 ڈوگر بستی گراؤنڈ میں منعقد ہوگا، جس میں ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری، صدر PAT پنجاب بشارت عزیز جسپال، انجینئر محمد رفیق نجم، رانا نثار شہزاد، رانا طاہر سلیم، میاں عبد القادر، میاں کاشف محمود، رانا غضنفر علی، محمد ارشد مغل، منظور حسین سندھو، غلام محمد قادری، زاہد اقبال قادری شرکت کریں گے۔ سیمینار کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top