برطانیہ: آصف حبیب کے والد محترم کے انتقال پر مرکزی قائدین کا اظہار تعزیت

پاکستان (نظامت امورخارجہ) منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے سابق صدر اور جنرل سیکرٹری آصف حبیب کے والد گرامی گذشتہ دنوں انتقال کر گئے۔ انا للہ واناالیہ راجعون

آصف حبیب کے والد گرامی کے انتقال پر بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، مرکزی قائدین اور نظامت امور خارجہ کے جملہ سٹاف ممبران نے آصف حبیب کے والد محترم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مرحوم نیک، پارسا، پرہیزگار، متقی اور آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سچے عاشق رسول تھے جہاں ان کی وفات اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے وہیں ہمارے لئے بھی دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔ یقینا ان کا نعم البدل دنیا میں کوئی نہیں مگر ان کے لواحقین کی طرف سے کئے جانے والے نیک اعمال اوران کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی محافل ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top