مصطفوی انقلاب کی منزل کے حصول کی خاطر جانوں کا نذرانہ دنیا پڑا تو ضر ور دیں گے۔ کاشف علی ظفر

لاکھوں کارکن 11مئی کو پر امن دھرنے دیکر استحصالی نظام کو مسترد کریں گے۔
موجودہ انتخابی نظام نے عوام کو حقیقی جمہوریت سے کوسوں دور کر دیا ہے: کاشف علی ظفر

لاکھو ں کارکن 11مئی کو پر امن دھرنے دیکر استحصالی نظام کو مسترد کریں گے۔ 65 سالہ تایخ کا پہلا واقعہ ہو گا جہاں لوگ ووٹ ڈالیں گے۔ وہاں لاکھو ں افراد پولنگ سٹیشنوں سے دور رہ کر امن وامان کو بر قر ار رکھتے ہو ئے اس نظام انتخاب کو یکسر مسترد کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار MSM کے میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف علی ظفر نے سینکڑوں طلباء کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے طلباء کو پر امن رہنے کی تلقین کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام نے عوام کو حقیقی جمہوریت سے کوسوں دور کر دیا ہے۔

الیکشن کی رسم کو جمہوریت کہنے والا 2% طبقہ عوام کے حقوق پر شب خون مارنا وراثتی حق سمجھتا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں 19 کروڑ عوام کو حقیقی آزادی دلائی جائے۔ مصطفوی انقلاب کی منزل کے حصول کی خاطر جانوں کا نذرانہ دنیا پڑا تو ضر ور دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top