صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب سے سہیل احمد رضا کی ملاقات

انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضاکی قیادت میں مختلف مذاہب کے نمائندوں نے نگران صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب جسٹس (ر) جمشید رحمت اللہ سے ان کے دفتر سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ریورنڈحق۔ پاسٹر ایلڈر گل، مسٹر ایس پی جان، ہندو رہنماء پنڈت بھگت لال، جگن داس اور سکھ رہنماء سردار سر جیت سنگھ اور سرپریت سنگھ بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا نے انہیں نگران صوبائی وزیر اقلیتی امور بننے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ سہیل احمد رضا نے اس موقع پر شیخ الاسلام کی تصنیف’’اسلام میں انسانی حقوق‘‘بھی پیش کی۔ نگران صوبائی وزیر نے مختلف مذاہب کے نمائندوں کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور بین المذاہب رواداری کے فروغ میں منہاج القرآن کے کردار کو سراہا۔ سہیل احمد رضا نے انہیں مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن کے دورہ کی دعوت بھی دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top