ہوشرباء مہنگائی، بے روزگاری اور قیامت خیز لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے۔ جی ایم ملک

ملکی سلامتی اور خود مختاری کو لاحق خطرات پر بیرون ملک پاکستانیوں میںگہری تشویش پائی جاتی ہے
97 فی صد عوام کو پاکستان عوامی تحریک کے تبدیلی کے عمل میں شریک ہوتا کہ 3فی صد طبقہ کے موروثی اقتدار کا خاتمہ ہو سکے

تحریک منہاج القرآن کے ناظم امور خارجہ جی ایم ملک نے کہا ہے کہ عوام دشمن نظام انتخاب، قتل و غارت گری، کرپشن اور دہشت گردی کا تسلسل ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ہوشرباء مہنگائی، بے روزگاری اور قیامت خیز لوڈ شیڈنگ نے غریب کو زندہ درگو رکر دیا ہے۔ مذہبی و سیکولر انتہا پسندی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ان رویوں کے خاتمے کیلئے پچھے 65سالوں سے کسی بھی حکومت نے سنجیدہ اور موثر اقدامات نہیں اٹھائے۔ تارکین وطن ملک کے حالات پر بہت دکھی اور افسردہ ہیں۔ وہ ملک کو معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں مگر ملکی حالات انکی خواہشات کے بالکل بر عکس ہیں۔ ان خیالات کا اطہار انہوں نے گذشتہ روز منہاج القرآن انٹرنیشنل امور خارجہ کے دفتر میں فرانس، سپین اور ہالینڈ سے آئے پاکستانیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اور خود مختاری کو لاحق خطرات پر بیرون ملک پاکستانیوں میںگہری تشویش پائی جاتی ہے۔ پاکستان کے موجودہ حالات کو بدلنے کیلئے 97 فی صد عوام کو پاکستان عوامی تحریک کے تبدیلی کے عمل میں شریک ہونا ہو گا تا کہ 3 فی صد طبقہ کے موروثی اقتدار کا خاتمہ ہو سکے۔

جی ایم ملک نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کو حقیقی تبدیلی کیلئے اپنی سرگرمیوں کو مزید موثر کر کے اسکا دائرہ کار بھی بڑھانا ہو گا تا کہ وطن عزیزمیں 3 فی صد طبقے کی گرفت ٹوٹ سکے اور ملک میں حقیقی عوامی حکومت قائم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک وطن عزیز کی بقا، ترقی اور خوشحالی کے دشمن نظام کو کلیتاً مسترد کر چکی ہے اور اپنی سیاسی جدوجہد سے کرپٹ نظام انتخاب، غیر آئینی الیکشن کمیشن اور دھاندلی کو تحفظ دینے والے مکروہ رویوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کر چکی ہے۔ ساری قوم انتخابی اصلاحات کے ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو کر 11مئی والے دن اس فرسودہ اور ظالمانہ نظام انتخاب کو دفن کر کے صحیح معنوں میں نئے اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top