11 مئی کو دھرنا کامیاب اور کرپشن زدہ انتخابی سیاست ناکام ہوگی۔ غلام علی خان

عوام کو اندھیروں میں دھکیلنے والے خود اندھیروں میں چلے جائیں گے
پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان ڈاکٹر طاہرالقادری کے حکم کے مطابق کسی جماعت کو یا کسی امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے

پاکستان عوامی تحریک کے رہنمامیڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے کہا ہے کہ عوامی تحریک انتخابات کے خلاف نہیں ہے بلکہ ہم فرسودہ انتخابی نظام کے خلاف ہیں جس نظام نے عوام کو گزشتہ 65 سالوں میں لوڈشیڈنگ، کرپشن، دہشت گردی، غربت، بےروزگاری اور مہنگائی جیسے تحفے دیے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو آئین و قانون کا شعور دیا اور آج پوری قوم تسلیم کر رہی ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جو باتیں کی تھیں وہ سچ اور حق پر مبنی تھیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی کی یونین کونسل 9 میں پی پی 11 کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک پورے ملک سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد جڑواں شہروں آبپارہ کے مقام پر مشترکہ دھرنا دے گی جس میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ جس کے لئے رابطہ مہم زورو شورسے جاری ہے عوامی تحریک کے کارکنان ڈاکٹر طاہرالقادری کے حکم کے مطابق کسی جماعت کو یا کسی امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے۔

غلام علی خان نے بتایا کہ عوامی تحریک دھرنے کی تیاریوں کے سلسلے میں ہر یونین کونسل اور اسلام آباد کے ہر سیکٹر کی سطح پر عوام رابطہ مہم کے ذریعے VOT 4 NONE کی مہم کو پوری طاقت کے ساتھ چلائے گی اور عوام کو نظام انتخابات کی خرابیوں سے آگاہی مہم چلارہی ہے۔ ان انتخابات کے ذریعے کوئی تبدیلی متوقع نہیں ہے بلکہ اس الیکشن کے نتیجے میں پارلیمنٹ میں پہنچنے والے ارکان کی کرپشن میں ووٹ ڈالنے والے بھی ان کی کرپشن میں برابر کے شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو دھرنا کامیاب اور کرپشن زدہ انتخابی سیاست ناکام ہوگی۔ عوام کو اندھیروں میں دھکیلنے والے خود اندھیروں میں چلے جائیں گے۔ تبدیلی ووٹ ڈال کر اس نظام کاحصہ بننے سے نہیں کرپٹ اور فرسودہ نظام کو مسترد کرنے سے آئے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top