پاکستان عوامی تحریک میلسی کی دھرنے کے حوالے سے خصوصی میٹنگ

پاکستان عوامی تحریک تحصیل میلسی کے زیراہتمام 26 اپریل 2013 کو گڑھا موڑ میں میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں ناظم ضلع وہاڑی اقبال شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کے عہدیدداران نے تحصیل میلسی کے ناظم کوثر عباس، محمد طارق، عبد الخالق بھٹی، رائے ریاض کھرل، رانا اشتیاق، ظہور حسین سگو، عابد جٹ، عثمان، رانا ماجد، عامر شاہ، محمد ریاض، اور دیگر تحصیلی عہدے داران بھی شامل تھے۔

اس موقع پر قمر عباس نے 11 مئی کے دھرنوں کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ نظام کے خلاف 11 مئی کے دھرنوں کو زیادہ سے زیادہ طاقت ور بنائیں، گھر گھر جائیں اور لوگوں کو اس کرپٹ نظام کے خلاف آگاہ کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دھرنوں میں کی شرکت کی دعوت دیں۔ ہماری منزل سیاست اور اقتدار نہیں بلکہ ہماری منزل مصطفوی انقلاب ہے اور ان شاء اللہ اس ملک میں انقلا ب آ کر رہے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top