پاکستان عوامی تحریک کے عالمگیر ورکرز کنونش میں گوجر خان کے ورکرز کی شمولیت

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے ورکرز نے مرکزی پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام انٹرنیشنل ورکرز کنونشن کے موقع پر علی پلازہ میں رفقاء کو شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بذریعہ منہاج ٹی وی براہ راست دکھایا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن، جملہ فورمز اور پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کونسل سمیت کثیر تعداد میں رفقاء نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک گوجرخان راجہ طاہر مقصود اور صدر تحریک منہاج القرآن گوجرخان ڈاکٹر واجد مصطفوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل گوجرخان نے جس انداز میں 23 دسمبر اور لانگ مارچ میں اپنا کردار ادا کیا اسی مثال کو قائم رکھتے ہوئے 11 مئی کے دھرنے کو بھرپور انداز میں کامیاب کرنا ہو گا۔ ہمیں کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر اپنا کام کرنا ہے، دنیا کی کوئی طاقت اب پاکستان میں عوامی انقلاب کو نہیں روک سکتی، عوام کی طاقت کا اندازہ طاغوتی قوتوں کو ہو چکا اب عملی اقدامات سے انقلاب کے راستے کو ہموار کرنا ہے۔

رپورٹ : عبدالستار نیازی (ناظم میڈیا TMQگوجرخان)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top