عوام 11 مئی کو پاکستان عوامی تحریک کے پرامن دھرنوں میں بھر پور انداز میں شرکت کریں۔ ابرار رضا

مورخہ: 01 مئی 2013ء

موجودہ انتخابی نظام عوام کے بنیادی حقوق اور آرزوؤں کا قاتل ہے۔ غضنفر کھوکھر
عوام موجودہ نظام کے تحت ہونے والے الیکشن کو مسترد کر دیں۔ انصار ملک

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر فاروق بٹ اور تحریک منہاج القرآن این اے 48 کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد سے لاکھوں مرد و خواتین الیکشن ڈے پر عوامی تحریک کے دھرنے میں شامل ہوکر استحصالی نظام کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 218 اور 62, 63 کے عملی نفاذ اور عدالت عظمیٰ کی 8 جون 2012 کی Judgement کے مطابق الیکشن کروانے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی جدوجہد پاکستان کی سیاسی تاریخ کا روشن باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو آگاہ کر دیا تھا 11 مئی کو اس فرسودہ نظام کے تحت ہونے والا الیکشن ڈرامہ جمہوریت کے نام پر بہت بڑا فراڈ گا۔ موجودہ نظام کے تحت ہونے والے الیکشن ملک کے وجود کو شدید خطرات لاحق کر دینگے اس لئے عوام موجودہ نظام کے تحت ہونے والے الیکشن کو مسترد کر دیں اور اس عوام دشمن نظام کے خلاف اپنا جمہوری فرض ادا کرنے کیلئے 11 مئی کو پاکستان عوامی تحریک کے پرامن دھرنوں میں شرکت کریں۔

وہ گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ میں 11 مئی کو پاکستان عوامی تحریک کے ہونے والے احتجاجی دھرنوں کیلئے بنائی جانیوالی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان سے گفتگو کر رہے تھے۔

جنرل سیکرٹری عوامی تحریک اسلام آباد غضنفر کھوکھر نے کہا کہ 11مئی والے دن ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سمیت اسلام آباد، راولپنڈی اور جڑواں شہروں میں آبپارہ کے مقام پر پولنگ سٹیشنوں سے دور پرامن دھرنا دیا جائے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایات کے مطابق انتظامی کمیٹیاں اپنے کام کو تیز کر دیں۔

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے آرگنائزر انصار ملک نے کہا کہ عوامی تحریک کے تحت ہونے والے ان پرامن دھرنوں میں لاکھوں مرد و خواتین شرکت کر کے اس موجودہ کرپٹ نظام انتخاب کو مسترد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ ڈے دھرنے ملک میں حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہیں اس لئے خاموشی سے گھر بیٹھنے کی بجائے عوام دھرنوں میں شرکت کر کے سیاسی بیداری کا ثبوت دیں۔ موجودہ انتخابی نظام عوام کے بنیادی حقوق اور آرزوؤں کا قاتل ہے۔ 11 مئی کو ساری قوم عشروں سے ملک پر مسلط چند سیاسی خاندانوں کو اقتدار کے ایوانوں میں گھسنے کی اجازت نہ دیں اور اسکا بہترین طریقہ پاکستان عوامی تحریک کے پرامن دھرنوں میں شرکت کرنا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top