پاکستان اور حقیقی جمہوریت کانفرنس (برمنگھم) میں منہاج القرآن بارسلونا کا وفد شرکت کرے گا

مورخہ: 01 مئی 2013ء

محمد نواز کیانی، ظل حسن قادری اور محمد اقبال چوہدری پر مشتمل وفد اہل بار سلونا کی نمائندگی کرے گا

مورخہ 4 مئی 2013 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام برمنگھم میں "پاکستان اور حقیقی جمہوریت کانفرنس "منعقد ہو گی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کی نمائندگی محمد نواز کیانی، ظل حسن قادری اور محمد اقبال چوہدری پر مشتمل 3 رکنی کا وفد کرے گا۔

منہاج القرآن برطانیہ کے تحت منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے اور اس کانفرنس کا مقصد برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک میں رہائش پذیر پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان میں رائج فرسودہ اور کرپٹ نظام کی خرابیوں سے آگاہ کرنا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے وطن عزیز میں جاری لوٹ کھسوٹ، جھوٹی جمہوریت اور آئندہ انتخابات میں مُک مکا اور اس سے قبل ہونے والی جعلی سکروٹنی کے بارے آگاہ کرنا اور پاکستان میں حقیقی تبدیلی، سٹیٹس کے خاتمے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرقیادت منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کے منشور سے آگاہ کرنا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top