نام نہاد سرکاری ملاؤں کے PAID فتووں سے غریب دشمن نظام کے خلاف عوامی سیلاب نہیں روکا جا سکتا: غلام علی خان
تحریک پاکستان کے دوران نام نہاد ملاؤں نے قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ
کے خلاف بھی فتوے دئے۔
عوام 11 مئی کوپولنگ سٹیشنوں پر جانے کی بجائے عوام دشمن نظام کے خلاف عوامی تحریک
کے دھرنوں میں شریک ہوں گے:غلام علی خان
اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے رہنما میڈیا سیکرٹری غلام علی خان نے کہا کہ نام نہاد سرکاری ملاؤں کے PAID فتووں سے غریب دشمن نظام کے خلاف عوامی سیلاب کو نہیں روکا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوام کو شعور دیا قوم کو شعور قوم کا حقیقی لیڈرہی دے سکتاہے۔ سیاست دانوں کو فقط اپنی کرسی اور اقتدار کی ہوس ہوتی ہے لیکن حقیقی لیڈر کی نظرقوم کے مستقبل اور آنے والے وقت اور حالات پر ہوتی ہے، موجودہ دورمیں ڈاکٹر طاہرالقادری ہی قوم کے حقیقی لیڈر ہیں جو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ایک بہترین مستقبل کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، جس طرح قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ نے پاکستان بنانے کے لئے جدوجہدکی اس وقت بھی نام نہاد ملاؤں نے قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کے خلاف فتووں کے بازارگرم کردئے تھے، آج بھی ان ہی ملاؤں کے پیروکار اپنی نوکریاں پکی کرنے کے چکر میں فتوے دے رہے ہیں جن کی ان کو اچھی خاصی رقم مل جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام ایسے نام نہاد سرکاری ملاؤں کے فتووں کے چکر میں نہیں آئینگے اور 11 مئی کو پولنگ سٹیشنوں پر جانے کی بجائے عوام دشمن نظام کے خلاف عوامی تحریک کے دھرنوں میں شریک ہوکر سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ نظام کے خلاف اپنافیصلہ سنادیں گے۔ عوام، لوڈ شیڈنگ، بے روز گاری، بھوک اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشانیوں سے دوچار ہیں عوامی حقوق کی کسی کو فکر نہیں اقتدار کے حصول کے لیے انتخابی رسہ کشی ہو رہی ہے۔ ان دگرگوں حالات کا ذمہ دار موجودہ کرپٹ انتخابی نظام اور غیر آئینی الیکشن کمیشن ہے۔ اس غیر آئینی الیکشن کے بعد یہ آگ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی اور ملک میں کرپشن اور دہشت گردی کا راج قائم ہو جائے گا۔ عوام کو اندازہ نہیں کہ الیکشن کے نام پر ان کے ساتھ کتنا بڑا دھوکہ ہونے جا رہا ہے۔
موجودہ نظام انتخاب ملک کی آزادی اور خود مختاری کے خلاف گھناؤنی سازش ہے۔اس لئے ملکی استحکام، ترقی اور عوامی خوشحالی کی طرف بڑھنے کا واحد راستہ موجودہ نظام انتخاب کو کلی طور پر مسترد کرنے میں ہے۔
تبصرہ