آزاد کشمیر: تحریک منہاج القرآن و منہاج القرآن یوتھ لیگ میرپور کی تنظیم سازی

آزاد کشمیر: گذشتہ روز ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں تحریک منہاج القرآن میرپور آزاد کشمیر کی تنظیم نو مکمل کر دی گئی ہے جس میں بشارت علی چوہدری صدر، شاہنواز بابر مغل ناظم، محمد نثار نائب صدر، حافظ محمد عرفان ناظم دعوت، مرزا مقصود احمد ناظم مالیات، وقاص خلیل سیکرٹری انفارمیشن منتخب کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ منہاج القرآن یوتھ لیگ میرپور کی بھی تنظیم نو مکمل کی گئی جس میں اشتیاق احمد مصطفوی صدر، فیصل حسین جنرل سیکرٹری، فراز احمد سیکرٹری ممبرشپ اور راجہ خورشید قادری سیکرٹری دعوت منتخب ہوئے۔

تمام عہدیداران کو تحریک منہاج القرآن کے کارکنان سے ووٹنگ کے ذریعے منتخب کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا جس کی صدارت ناظم کشمیر حافظ احسان الحق نے کی اور جس میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ تمام عہدیداران کا مرکزی دفتر تحریک منہاج القرآن میرپور میں تقریبِ حلف برداری بھی منعقد کی گئی جس میں تمام عہدیداران نے دین کی خدمت اور مصطفوی مشن کی سربلندی کے لیے دن رات محنت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ناظم کشمیر حافظ احسان الحق نے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالی سے دعا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران کو جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں وہ ان کو بااحسن طریقے سے سرانجام دیں اور اپنے قائد حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر کو لے کر آگے بڑھیں۔

اس موقع پر نئی تنظیم کو اجلاس بھی زیر صدار حافظ احسان الحق کی زیر صدارت ہوا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا گیا۔ تقریب میں سابقہ ناظم ڈاکٹر اکرام، سابقہ صدر امتیاز احمد ، یوتھ لیگ کے کارکنان اور مصطفوی سٹودنٹس موومنٹ کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

رپورٹ: شاہنواز بابر مغل (ناظم تحریک منہاج القرآن میرپور)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top