سیالکوٹ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام نظام بدلو سیمینار

مورخہ: 05 مئی 2013ء

سیالکوٹ: پاکستان عوامی تحریک یونین کونسل حبیب پورہ کے زیر اہتمام نظام بدلو سیمینار گرینڈ ہل میرج ہال ایمن آباد روڈ محلہ حبیب پورہ میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا جس کی سعادت محمد عرفان الحق نے حاصل کی۔

بعد میں ضلعی کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ صاحبزادہ ظہیر احمد نے موجودہ نظام انتخابات کی خرابیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک امیدوار کروڑوں روپے لگا کر اس الیکشن میں حصہ لے رہا ہے تو اس نے کرپشن کے ذریعے پھر اپنا پیسہ آتے ہی نکالنا ہے۔

انہوں کہا کہ سیالکوٹ میں مختلف امیدوار پیسے دے کر ووٹ خرید رہے ہیں اگر اس کا نام انتحابات ہے تو پھر ہمیں کسی قسم کی قانونی اور جمہوری باتیں کرنے کا کوئی بھی حق نہیں ہونا چاہیئے۔ کیا اس بات کا ہماری اعلٰی عدلیہ کو نہیں پتہ؟ جس کی نظروں میں امیدوار سر عام کرپشن کر رہے ہیں، ترقیاتی کاموں اور مختلف سکیموں کے تحت لوگوں سے ووٹ مانگتے ہیں جو کہ اپنی اہلیت کے اعتبار سے نا اہل ہیں۔

یہ وہ نظام ہے جس میں غریب کی غریبی کے لیئے، معیشت کی بہتری کیلئے اور پاکستان میں جاری لوڈ شیڈنگ سمیت غریب لوگوں کی بنیادی ضروریات کا کچھ بھی نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک لوگ اس کرپٹ نظام کو بدلنے کیلئے نہیں اٹھیں گے جس نے پاکستان کا بیڑہ غرق کر دیا ہے تب تک ہم کسی بھی قسم کی بہتری کی توقع نہیں کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو جو اس کرپٹ نظام انتحاب کا حصہ بنے گا وہ گناہ کبیرہ کا مرتکب ہو گا کیونکہ اس انتحاب سے اس ظالم اور کرپٹ نظام کو مضبوطی ملے گی اس لیے انہوں نے تمام شرکاء کو دعوت دی کہ وہ کشمیر روڈ پر 11 مئی کے دن دھرنے میں شامل ہو کر اس نظام کے خلاف اپنی پر امن آواز بلند کریں اور اس کرپٹ نظام کا بائیکاٹ کردیں۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا نظام کی تبدیلی کے حوالے سے ویڈیو خطاب بھی دکھایا گیا۔ اس موقع پر شہر اقبال کی معروف سیاسی شخصیت حاجی سرفراز احمد چوہدریی سابق ناظم، طاہر خان درانی، میاں محمد رضا سابق نائب ناظم، مہرمحمد واثق، شیخ محمد یونس، عمران محمود طاہر، امجد محمود ملک نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے 11 مئی کودھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top