انتخابات کی صورت میں ملک کو تباہ کن اندھیروں میں دھکیلنے کا اہتمام کیا گیا ہے: فاروق بٹ

مورخہ: 06 مئی 2013ء

جمہوریت کے مخالف نہیں ہیں بلکہ ہم بدعنوانی، کرپشن، جانب داری، بے ایمانی اور لوٹ کھسوٹ کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
نگران حکومت لٹیروں کا الیکشن سیل ہے جن کے تعاون سے ڈیفالٹرز، قرض نادہندگان اورقومی دولت لوٹنے والوں کو تحفظ فراہمکیا گیا: فاروق بٹ

انہوں نے کہا کہ 11 مئی کے بعد تبدیلی کا نام لینے والوں کو سمجھ آئے گی کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی باتیں حقیقت پر مبنی تھیں کہ تبدیلی کے بغیر الیکشن لٹیروں کا ڈرامہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کو تباہی کے گھڑوں میں دھکیلنے کی تیاری کر لی گئی ہے جس میں سیاست دان، قانون، عدلیہ، الیکشن کمیشن اور نگران حکمران برابر کے شریک ہیں، جعلی جمہوریت کو اس ملک کے عوام پر مسلط کیا جا رہا ہے جس سے ملک کا بیڑہ غرق اور ملک کی کشتی ڈوب جانے کا خطرہ ہے، نا اہل لوگوں کے ذریعے جعلی جمہوریت کا ایک بار پھر قوم پر مسلط کرنے کاڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹرG/11میں عوام رابطہ مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طالب حسین سہروردی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکمران لٹیروں کا الیکشن سیل ہے جن کے تعاون سے ڈیفالٹرز، قرض نادہندگان اور لٹیروں کو تحفظ دے دیا گیا، سکروٹنی کے نام پر قوم کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کیاگیا تمام ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہے جعلی ڈگری ہولڈرز، بنک ڈیفالٹرز کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے کر دھاندلی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

فاروق بٹ نے کہا کہ ہم جمہوریت کے مخالف نہیں ہیں بلکہ ہم بدعنوانی، کرپشن، جانب داری، بے ایمانی اور لوٹ کھسوٹ کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن سمیت ملکی ادارے قوم کے مجرم ہیں اور سب سے بڑا مجرم الیکشن کمیشن ہے۔

انہوں نے اسلام آبادکے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس جعلی جمہوریت والے الیکشن کو مسترد کرنے کے لئے11 مئی کے دھرنے میں بھرپور شریک ہو کر اپنا قومی فریضہ ادا کرے کیونکہ اس نظام کے تحت ہونے والے انتخابات سے ملک کی حالت نہیں بدلے گی اور قیادت بھی نہیں بدلے گی اس لئے اسلام آبادکے غیور شہری اس نظام کو مسترد کرنے کے لئے 11 مئی کو اپنا بھرپور احتجاجریکارڈکروائیں اور بتا دیں کہ قوم کا بچہ بچہ اس نظام کونہیں مانتا دنیا پر یہ بات ثابت کردیں کہ ہم اس جعلی جمہوریت والے نظام کو مسترد کرتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top