گوجرانوالہ: 11 مئی کے دھرنے کے سلسلہ میں کارنر میٹنگ

مورخہ: 06 مئی 2013ء

پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام 11 مئی کو نظام انتخابات کے خلاف دیے جانے والے دھرنے کی تیاریوں اور منصوبہ بندی کے سلسلہ میں گوجرانوالہ میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سنٹرل کورآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ساجد محمود، محمود الحسن شاہ، ضلعی کوآرڈینیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ گلش ارشاد اور دیگر گوجرانوالہ کے تمام حلقہ جات سے قائدین اور کارکنان نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں دھرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ گیارہ مئی کو پرامن دھرنے کے لیے بھرپور توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ گوجرانوالہ میں یہ دھرنا کامیاب دھرنا ثابت ہو۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top