مرکزی ناظمہ نوشابہ ضیاء اور مرکزی نگران گوجرانوالہ گلشن ارشاد کا دورہ گوجرانوالہ

مورخہ: 06 مئی 2013ء

گوجرانوالہ: مرکزی ناظمہ نوشابہ ضیاء اور مرکزی نگران گوجرانوالہ گلشن ارشاد نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کے مرکزی ضلعی دفتر میں سنٹرل میٹنگ کال کی گئی۔ نوشابہ ضیاء نے اس میٹنگ میں لوگوں کو 11 مئی دھرنے کے متعلق آگاہی دینے اور تیار کرنے کے حوالے سے جملہ کارکنان کو بریفنگ دی۔ گلشن ارشاد نے تمام پی پی حلقہ جات کی تنظیمات سے دھرنے کی تیاریوں سے متعلق رپورٹ لی۔

نوشابہ ضیاء نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ موجودہ نظام انتخابات میں رہتے ہوئے ملک میں مثبت تبدیلی لانا ناممکن ہے۔ یہ نظام کرپٹ اور دھن دھونس دھاندلی کا نظام ہے جس میں کرپشن کرنے اور لوٹ مار کرنے والوں کو چہرے بدل بدل کر سامنے لایا جاتا ہے اور عوام کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا جاتا ہے۔ ہم 11 مئی کو دھرنا دے کر اس نظام کے خلاف پرامن احتجاج کریں گے۔ اس میٹنگ کا اختتام دعائے خیر کے ساتھ ہوا۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top