پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے زیراہتمام مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب

مورخہ: 01 مئی 2013ء

فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت سینئر نائب امیر اللہ رکھا نعیم القادری نے کی۔ مہمان خصوصی پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، امیر پنجاب احمد نواز انجم جبکہ مہمانان گرامی ضلعی ناظم انجینئر محمد رفیق نجم، رانا طاہر سلیم، میاں عبدالقادر، رانا نثار احمد شہزاد، علامہ عزیز الحسن اعوان، پروفیسر غلام مرتضیٰ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری بھی موجود تھے۔

تقریب سے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام انتخاب مزدور کے حقوق کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ یہی ظالمانہ، کرپٹ انتخابی نظام جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور وڈیروں کو پارلیمنٹ میں لا بٹھاتا ہے جو مزدور کا استحصال کرتے ہیں۔

اسلام سے قبل جبری مشقت لی جاتی تھی جسے غلامی کا نام دیا جاتا تھا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غلاموں کو آزادی دلوائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مزدور اللہ تعالی کا دوست ہے۔

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ سربراہ مملکت کے اعزازیہ کے برابر مزدور کی مزدوری ہونا چاہیے۔ امیر پنجاب احمد نواز انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ہمیشہ غریبوں اورمزدورں کے حقوق کی بات کی ہے۔ ڈاکٹر طاہرا لقادری ہی ملک وقوم کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top