منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مورخہ: 05 مئی 2013ء

منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام عظیم الشان نویں سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جو 4 مئی 2013ء کو ضیاء مسجد نیو شکریال فیڈرل ایریا اسلام آباد کے مقام پر ہوئی۔ اس پروگرام کی صدارت سیکرٹری انفارمیشن تحریک منہاج القرآن عمر ریاض عباسی نے کی۔ جبکہ دیگر معززین میں منہاج القرآن اسلام آباد کے مقامی قائدین بھی موجود تھے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری غلام سرور الحسنی اور قاری غضنفر علی نعیمی نے حاصل کی۔ محفل میں قاری خلیق الزمان نقشبندی، فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور قاری عنصر علی قادری، قاری محمد شہزاد (Atv ptv) سمیت دیگر ثناء خوان حضرات نے آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی بارگاہ مدح سرائی کی۔ ہر نعت خواں نے اپنے مخصوص انداز میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ اس موقع پر معروف سکالر، ممتاز دانشور، کالم نگار عمر ریاض عباسی نے خصوصی خطاب کیا جس میں انہوں نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شرعی حیثیت پر شرح وبسط سے روشنی ڈالی۔ محفل کے اختتام پر درود و سلام پیش کیا گیا اور ملک وقوم کی امن وسلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ: قاری غضنفر علی نعیمی جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ فیڈرل ایریا اسلام آباد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top