پاکستان وسائل کی دولت سے مالامال ہے، حکمرانوں نے ملک کو مسائل سے مال امال کردیاہے۔ غضنفر کھوکھر
ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے انقلابی قیادت کی ضرورت ہے
ڈاکٹر طاہر القادری کی سوچ اور فکر صحیح اور درست سمت پر ہے
پاکستان عوامی تحریک این اے 48 کے جنرل سیکرٹری غضنفر کھوکھر نے کہاہے کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے وسائل کی دولت سے مالا مال کیا ہوا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے نااہل حکمرانوں نے اپنے سیاہ کارناموں کے باعث ملک کو مسائل سے مالامال کردیا ہے۔ گزشتہ 65 سالوں سے اقتدار پر مسلط نااہل حکمرانوں نے ملک کو مسائل کی دلدل میں پھنسا دیا ہے جس کے باعث عوام کو لوڈشیڈنگ، غربت، بے روزگاری، کرپشن اور دہشت گردی کے تحفے ملے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک اسلام آباد کے سیکٹرز کی سطح کے عہدیداران و کارکنان کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی بات کرنے والوں کو چند سیٹیں دے کر خاموش کردیاگیا اس کے باوجود اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اسی نظام کے تحت اگلے الیکشن میں تبدیلی آجائے گی ناممکن ہے کیونکہ اگلے انتخابات بھی ان ہی حکمرانوں کے بنائے گئے الیکشن کمیشن کے تحت ہی ہونے ہیں اس لئے موجودہ نظام میں رہتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔
انہوں نے کارکنان کو اپنے اپنے حلقوں میں کام کی رفتار کو بڑھانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کارکن ڈاکٹر طاہرالقادری کے حقیقی تبدیلی پیغام کو گھر گھر پہنچائیں کیونکہ اس نظام کے ہوتے ہوئے عوام کو کچھ نہیں ملے گا جو ملے گا خواص کوملے گا۔
تبصرہ