مہنگائی، غربت اور لوڈشیڈنگ عوام پر عذاب بن کر مسلط ہیں۔ بشارت عزیز جسپال

مورخہ: 29 مئی 2013ء

موجودہ استحصالی نظام انتخاب نے غربت کی بجائے غریب کا خاتمہ کر دیا ہے
عوام کو حقوق کا شعور دلانا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر کا مشن ہے

پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال نے کہا ہے کہ مہنگائی، غربت اور لوڈشیڈنگ عوام پر عذاب بن کر مسلط ہیں پچھلے 65 سالوں سے کسی بھی حکومت کی طرف سے غربت کے خاتمہ کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی سامنے نہیں آئی۔ غربت کی بجائے غریب ختم کرنے کی عوام کش پالیسوں پر عمل ہوتا رہا۔ حکمرانوں نے اپنے شاہانہ اخراجات پورے کئے اور عوام کو کوئی ریلیف نہ دیا تعلیم کے فروغ کیلئے کوئی عملی اقدامات نہ اٹھائے گئے۔ جبکہ ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔

وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر فیاض وڑایچ، بشیر خان لودھی، چوہدری افضل گجر، حافظ غلام فرید اور دیگر بھی موجودہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ مزدور کی تنخواہ میں مزیداضافہ ہونا چاہئے انکو طبی اور فنی سہولتیں بھی ملنا چاہئے لیکن یہ خواب اس وقت شرمندہ تعبیر ہو نگے جب ملک میں حقیقی جمہوریت اور خوشحالی آئیگی اور یہ تب ممکن ہو گا جب ظالمانہ عوام دشمن نظام انتخاب تبدیل ہو گا۔

بشارت عزیز نے کہا کہ موجودہ استحصالی نظام انتخاب نے غربت کی بجائے غریب کا خاتمہ کر دیا ہے۔ انہوں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر تشدد کی سخت مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کو ایسے نظام کی ضرورت ہے جس میں لوگوں کو ضروریات زندگی کی بنیادی سہولتیں میسر ہوں۔ قوم کو تحفظ حاصل ہو اور عوام کی فلاح و بہبود ہو تا کہ انسانی اقدار پروان چڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اس استحصالی نظام کے خاتمے کے لئے کوشش کر رہی ہے جس سے انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے، عوام کو حقوق کا شعور دلانا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر کا مشن ہے اس لئے ہم ملک کے پسے ہوئے طبقے میں تعلیم حاصل کرنے کا جذبہ بیدار کر رہے ہیں، جہالت کے خاتمے کے بغیر ملک میں کسی مثبت تبدیلی کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ 11 مئی کواس پریشان حال اور عدم تحفظ کا شکار قوم کے ساتھ ایک بار پھر بہت بڑا دھوکا اور فراڈ ہوا ہے، انتخابی اصلاحات کے بغیر اور غیر آئینی الیکشن کے نتیجے میں وہی 2 فیصد لوگ پارٹیاں بدل کر اقتدار میں آگئے ہیں جو پچھلے کئی عشروں سے اس ملک کی سیاست پر قابض ہیں۔ دہشت گردی، منہگائی اور توانائی کے بدترین بحرانوں میں گھری قوم کے دکھوں کا مداوا موجودہ انتخابی نظام کے تحت ہونے والے غیر آئینی الیکشن سے وجود میں آنے والی پارلیمنٹ سے نہ ہو گا۔ عوام کو پاکستان عوامی تحریک کے تبدیلی نظام کے یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو کر اس فرسودہ نظام انتخاب کو دریا برد کر کے حقیقی تبدیلی کی جدوجہد کا آغاز کر کے صیح معنوں میں نئے اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھنا ہو گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top