منہاج القرآن اوسپتالیت (بارسلونا، سپین) کیطرف سے حاجی زاہد اختر زاہدی اور یاسر علی کو اعزازی شیلڈ

مورخہ: 25 مئی 2013ء

مورخہ 25 مئی 2013ء کو منہاج القرآن اوسپتالیت (بارسلونا، سپین) کے زیراہتمام منعقدہ محفل نعت کے اختتامی حصہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے بارسلونا کے نواحی شہر اوسپتالیت میں منہاج اسلامک سنٹر (مسجد) کے قیام اور انتہائی مختصر عرصہ میں اُس کے تعمیراتی کام کی تکمیل کے لیے احسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر حاجی زاہد اختر زاہدی کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی جو کہ انہوں نے QTV کے مشہور اینکر اور نقیب صاحبزادہ تسلیم احمد صابری سے وصول کی۔

اوسپتالیت شہر میں تاریخی محفل نعت کے انعقاد کے سلسلہ میں خصوصی اور کلیدی تعاون کرنے پر اوسپتالیت کی ممتاز کاروباری شخصیت یاسر علی کو بھی اعزازی شیلڈ دی گئی جو کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے سپین میں تحریک کے سرپرست محمد نواز کیانی نے ان کو پیش کی۔اس موقع پر منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری اور منہاج القرآن اوسپتالیت کے صدر حاجی زاہد اختر زاہدی نے منہاج القرآن اوسپتالیت، بادالونا اور بارسلونا تنظیمی عہدیداران و تحریکی کارکنان کو عظیم الشان محفل نعت کے انعقاد پر خصوصی مبارک باد پیش کی اور اس سلسلہ میں تعاون کرنے پر تمام کاروباری و سماجی شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top