کراچی: تحریک منہاج القرآن سندھ کے زیر اہتمام معراج النبی کانفرنس کا انعقاد

مورخہ: 06 جون 2013ء

کراچی: تحریک منہاج القرآن صوبائی مرکز سندھ کے زیرانتظام جامع مسجد رحمانیہ طارق روڈ کراچی میں شب معراج کانفرنس 6 جون 2013ء کو منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت الحاج ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف نے کی۔

اسٹیج پر مسعود عثمانی، ظفر اقبال، اقبال بادریا، لطافت محمود، ملک سلیم، زاہد لطیف، قاضی زاہد، حاجی ادریس اور جنید باوانی مہمانوں میں شامل تھے۔ جبکہ پروگرام میں اہلیان کراچی کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

اس روحانی محفل کا آغاز نماز عشاء کے بعد تلاوت اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ اس موقع پر معروف نعت خواں حضرات نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ نعت خوانی کے بعد علامہ نفیس قادری نے خصوصی خطاب کیا۔

انہوں نے معراج النبی کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کائنات انسانی کے عروج کا نشان ہے۔ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے اللہ تعالی نے اپنے محبوب کی شان کو اہل زمین اور اہل آسمان کے سامنے واضح کر دیا۔ معراج مصطفی شان مصطفی کا سنہری باب ہے، جس پر رہتی دنیا کو فخر رہے گا۔ معراج النبی کانفرنس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا، اس موقع پر ملکی سلامتی و ترقی کی خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top