پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کی تائی انتقال کرگئیں

مورخہ: 10 جون 2013ء

ان کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں گھوئی تحصیل مری میں سپردخاک کردیا گیا
جنازے میں علاقے کی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی
مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی محفل کل دن 12 بجے ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہو گی

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کی تائی گزشتہ روز انتقال کرگئیں۔ ان کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں (گھوئی) تحصیل مری میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جنازے میں علاقے کے معززین کے علاوہ سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان نے بھی جنازے میں شرکت کی۔ بعد ازاں اسلام آباد میڈیا سیل میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سردار منصور خان، غلام مصطفی نورانی، فاروق بٹ، اشتیاق میر ایڈووکیٹ، ابرار رضا ایڈووکیٹ، غضنفر کھوکھر، راجہ منیراعجاز، مصطفی حسین خان، غلام علی خان، شمریز اعوان سعید خان نیازی، جاوید اصغر ججہ اور دیگر نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top