ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یونان میں عظمت معراج النبی کانفرنس سے (16 جون کو) خطاب کریں گے

مورخہ: 13 جون 2013ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 16 جون کو یونان میں عظمت معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔ یہ کانفرنس منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی (یونان) کے زیراہتمام منعقد ہو رہی ہے جس میں مقامی لوگوں کے علاوہ یورپ سے چوہدری اعجاز احمد وڑائچ (صدر منہاج القرآن یورپین کونسل) اور محمد بلال اوپل (جنرل سیکریٹری منہاج القرآن یورپین کونسل) بھی شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 14 تا 17 جون چار روزہ دورہ یونان پر ہیں۔ وہ اپنے اس دورہ میں مختلف تنظیمی معاملات کا جائزہ لیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top