تحریک منہاج القرآن لودہراں کا تنظیمی اجلاس

مورخہ: 18 جون 2013ء

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام تمام یونین کونسل کے کارکنان کا اجلاس ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد عابد خان نے حاصل کی اور سب نے ملکر آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود شریف کا نظرانہ پیش کیا۔

اس موقع پر 24 جون شب برات اور آنیوالے ماہ صیام میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا لائحہ عمل بنایا گیا اور شب برات اور دروس عرفان القرآن کے انعقاد کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی۔اجلاس کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازئ عمر کے لیے اللہ کے حضور دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top