کوہاٹ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شب برات کا اجتماع

مورخہ: 24 جون 2013ء

کوہاٹ: تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام شب برات کا خصوصی اجتماع 24 جون 2013ء کی شب کو جامع مسجد حضرت حاجی بہادر میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز نماز عشاء کے بعد تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ جس کی سعادت حافظ عبد القیوم نے حاصل کی۔ قاری خلیل احمد قریشی نے نعت مبارکہ پیش کی۔

امیر تحریک کوہاٹ ڈویژن حافظ عبدالجلیل نے شب برات کے اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شعبان وہ مبارک مہینہ ہے، جس کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ’’شعبان میرا مہینہ ہے‘‘ اس لیے امتی ہونے کے ناتے ہمیں اس مہینے میں خصوصا ایسے اعمال کرنے چاہیں، جو آقا علیہ السلام کی خوشنودی کا سبب بنیں۔ جن سے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو۔

شب برات کے اس پروگرام میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خطاب کے بعد صلوۃ التسبیح باجماعت ادا کی گئی۔ قاری معین الدین چشتی نے تسبیح نماز کی امامت کرائی۔ پروگرام میں محفل ذکر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ آخر میں قاری معین الدین چشتی نے رقت آمیز دعا کرائی۔ اس پروگرام کی نقابت کے فرائض سید سمیع الدین شاہ نے ادا کیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top