تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی رمضان المبارک میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا اہتمام کر رہی ہے۔ محمد ندیم مصطفائی

تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت محمد ندیم مصطفائی نے کی۔ اجلاس میں دروس عرفان القرآن کی تیاریوں کوحتمی شکل دی گئی۔ ندیم مصطفائی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام کی تمام تر تشہیر کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ دعوت کاسلسلہ جاری وساری ہے۔ ندیم مصطفائی نے کارکنان سے کہا کہ دروس عرفان القرآن کی دعوت ہرمکتب فکرکے لوگوں تک پہنچائی جائے۔ پروگرام کی دعوت کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو کہ اپنی اپنی فیلڈ میں عوام الناس کو پروگرام کی دعوت دیں گی۔ پنڈال کی تمام ذمہ داری منہاج القرآن یوتھ لیگ اورمصطفوی اسٹوڈنٹ موومنٹ کے نوجوانوں کے ذمہ لگادی ہے۔

یوتھ لیگ کے صدر سید سبطین شاہ نے کہا کہ ہم دروس عرفان القرآن کی بھرپور کامیابی کیلئے دن رات محنت کریں گے اوراس پروگرام کو ہرصورت کامیاب کریں گے۔

اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے صدر میاں عبدالغفار، جنرل سیکرٹری رانامحمداشرف ایڈووکیٹ، ناظم محبوب عالم بھٹی، نائب صدر محمد طیب افضل، ناظم دعوت حافظ حسن سردار، ناظم تربیت محمد عبداللہ نوری، ناظم خواتین اُمورسیداحمد فرخ شاہ، ناظم نشر و اشاعت تنویر حسین منا اور ناظم مالیات ڈاکٹر محمدالیاس نے شرکت کی۔ جبکہ یوتھ لیگ کے صدر سیّدسبطین شاہ، جنرل سیکرٹری محمد نقاش قادری، شہزاد خاں، محمد شاہد، ڈاکٹر محمد اکبر، محمد زاہد، محمد عامر رضا، محمد زبیر نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top